۲۵ آبان ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 15, 2024
مدرسۃ القرآن میرگنڈ بڈگام کے زیر اہتمام سیرت شہداء کے عنوان سے سالانہ ورکشاپ کا انعقاد

حوزہ/ آغا سید محمد ہادی موسوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یادِ شہداء منانا انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اس سے ہماری روح زندہ ہوجاتی ہے۔ شہداء کی یاد انسان کے لیے حیاتِ نو کا ذریعہ ہے اور ہمیں کبھی بھی اس سے غافل نہیں رہنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مدرسۃ القرآن آیۃ اللہ یوسفؒ میرگنڈ بڈگام کے زیر اہتمام "سیرت شہداء" کے عنوان سے چھٹی سالانہ ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں 100 سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ میں حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی موسوی،مدیرِ اعلیٰ مدرسۃ القرآن، حجت الاسلام والمسلمین مولانا بشیر احمد بٹ، اور حجت الاسلام والمسلمین مولانا محمد اشرف نے تدریس کے فرائض انجام دیے۔

آغا سید محمد ہادی موسوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یادِ شہداء منانا انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اس سے ہماری روح زندہ ہوجاتی ہے۔ شہداء کی یاد انسان کے لیے حیاتِ نو کا ذریعہ ہے اور ہمیں کبھی بھی اس سے غافل نہیں رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خداوند متعال کے قریب ہونے کا بہترین ذریعہ شہادت ہے، لہٰذا ہمیں اپنے آپ کو شہادت کے عظیم درجے کے لیے تیار کرنا چاہیے تاکہ اپنے رب کے یہاں رزق حاصل کر سکیں۔ انہوں نے مزید بیان کیا کہ شہداء ہمارے لیے مثالی نمونہ بن جاتے ہیں اور ان کا ہماری زندگیوں پر گہرا اثر پڑتا ہے۔اخر میں انہوں نے دعا کی کہ خداوند رحمان روزِ محشر ہمیں ان شہداء کے ساتھ محشور فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .